وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج پالیسی کے حوالے سے مشاورتی ورکشاپ

حجاج کرام کیلئے حج عمل کو آسان بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ پیر نورالحق قادری

منگل 12 نومبر 2019 23:15

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وفاقی وزیرمذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہحجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر بات ہوسکتی ہے‘ دھرنا دینے والے اللہ کی مخلوق پررحم کریں اور لوگوں گھرجانے کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی ورکشاپ برائے حج پالیسی 2020 ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کا کوٹہ 1لاکھ 74ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ تک کر دیا ہے ‘روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت لاہور‘ پشاور اور کوئٹہ سے بھی2020 ء میںسروس شروع کی جائے گی‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ مشاورتی ورکشاپ کے شرکاء کی تجاویز اور ان کی طرف سے بتائے گئے مسائل نوٹ کر لئے گئے ہیں جنہیں حج 2020 ء میں حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔