ٹائی ٹینک کے ہیرو لیونارڈو 45 برس کے ہو گئے

لیونارڈو نے گولڈن گلوب اور بافٹاز سمیت 70 ایوارڈ حاصل کئے ہیں

بدھ 13 نومبر 2019 12:09

ٹائی ٹینک کے ہیرو لیونارڈو 45 برس کے ہو گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ہالی وڈ کی مشہور فلم ٹائی ٹینک کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو 45 برس کے ہو گئے، انہوں نے 16 سال کی عمر میں فنی سفر کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیونارڈو 11نومبر 1974 کو پیدا ہوئے، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے 1990 میں اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز ایک ٹی وی سیریل سے کیا تھا جب وہ 16 سال کی عمرکے تھے۔

انہوں نے ٹائی ٹینک فلم میں کام کا چیلنج بھی صرف 22 سال کی عمر میں قبول کیا اور شاندار پرفارمنس دکھا کر عالمگیر شہرت حاصل کی، 1997 میں ریلیز ہونے والی ٹائی ٹینک کو 22 سال ہونے کو ہیں تاہم اس کا سحر ابھی بھی برقرار ہے، فلم میں ان کے مدمقابل روز کا کردار کیٹ ونسلیٹ نے نبھایا تھا۔ لیونارڈو نے گولڈن گلوب اور بافٹاز سمیت 70 ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :