مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے خود سے منسوب بیان کی تردید

کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کی خبر میں صداقت نہیں،یہ افواہ گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے، بیان

بدھ 13 نومبر 2019 13:50

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے خود سے منسوب بیان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کی خبر میں صداقت نہیں،یہ افواہ گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے۔ ایک بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے اجلاس میں ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ مؤقف پیش کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی اطلاع نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کی خبر میں صداقت نہیں،یہ افواہ گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ نے ہمارے رابطہ کرنے پر بتایا کہ آج اجلاس نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا کہ اگر آپ کے موقف میں کوئی تبدیلی ہو تو ان کو اطلاع کر دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری طرف سے واضح کیاگیا کہ محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے واضح کیا کہ ہم یہ تاوان ادا کرنے کو تیار نہیں۔