شارجہ: بے حِسی کی انتہا، بدکردار باپ نے نیکی کا پرچار کرنے والے سگے بیٹے کو خنجر گھونپ دیا
سنگ دِل شخص اپنی بیوی پر خنجر سے حملہ آور ہوا تو ماں کی جان بچانے کے لیے بیٹا آگے آ گیا
محمد عرفان بدھ 13 نومبر 2019 13:51
(جاری ہے)
جس سے لگتا ہے کہ وہاں صورتِ حال خاصی سنگین ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم فوراً موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ ایک نوجوان شخص خون میں لت پت درد سے کراہ رہا ہے۔
نوجوان کی حالت سنگین ہونے کے باعث اُسے فوری طور پر القاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُسے 48 گھنٹے تک علاج معالجہ فراہم کر کے اُس کی جان بچا لی گئی۔ جبکہ پولیس نے اپنے ہی بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں 68 سالہ عرب باشندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمی نوجوان کی والدہ نے بتایا کہ اُس کا شخص خراب کردار کا مالک تھا، جو اُس کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا، گھر سے کئی کئی روز غائب رہتا اور اُس کے کئی خواتین سے جسمانی تعلقات بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ لوگوں سے دھوکا دہی کے معاملات میں بھی ملوث تھا۔ اس کی وجہ سے تمام گھر والوں کی زندگی اجیرن ہو گئی تھی۔ وقوعے کے روز بھی ماں بیٹے نے ملزم کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اپنی شرمناک حرکات سے باز آ جائے اور شرافت کی زندگی گزارے۔ جس پر ملزم شدید مشتعل ہو گیا اور اپنی بیوی پر چاقو لے کر چڑھ دوڑا تو بیٹے نے والدہ کو بچانے کی خاطر سنگ دِل والد کا وار اپنے جسم پر سہہ لیا۔ تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اُس کی بیوی اور بیٹے نے اُسے ایک الگ فلیٹ میں گزشتہ تین سال سے قید کر کے رکھا ہوا تھا اور اکثر اُسے مار پیٹ کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ جس کی تصدیق اُس کے میڈیکل ریکارڈ سے بھی ہو سکتی ہے۔ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اُس کے خلاف اقدامِ قتل کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.