Live Updates

شہریار خان آفریدی سے چینی صوبہ جیانگ شی کے نائب چیئرمین پیپلز پولیٹیکل کانفرنس جن چنگ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی وژن کے مطابق سی پیک کو دنیا کا پہلا ڈرگ فری تجارتی راہداری بنانا چاہتے ہیں، وزیر مملکت سیفران [چین دہشت گردی اور منشیات کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کا دل سے اعتراف کرتے ہیں، نائب چیئرمین جن چینگ

بدھ 13 نومبر 2019 20:27

شہریار خان آفریدی سے چینی صوبہ جیانگ شی کے نائب چیئرمین پیپلز پولیٹیکل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے چین کے صوبہ جیانگ شی کے نائب چیئرمین پیپلز پولیٹیکل کانفرنس جن چنگ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وژن کے مطابق سی پیک کو دنیا کا پہلا ڈرگ فری تجارتی راہداری بنانا چاہتے ہیں۔

جیانگ شی صوبہ اور خیبرپختونخوا صوبہ کے درمیان انڈسٹریل تعاون سے پاکستان۔چین دوستی کو نئی راہ ملے گی۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور چین دنیا کی تاریخ میں بے مثال باہمی تعاون اور دوستی کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ پاک۔چین دوستی عالمی تبدیلیوں سے بالاتر ہو کر مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے، دونوں قوموں کے درمیان دوستی کا یہ آئینی بندھن ہر مشکل سے کامیابی سے گزرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان منشیات کے خلاف پہلی دفاعی سرحد ہے، دنیا کو منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف کا ساتھ دینا ہو گا۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ دنیا کی 85 فیصد منشیات افغانستان میں بنتی ہیں، پاکستان منشیات کے عفریت کے خلاف دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے، دنیا کو اے این ایف کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔

پاکستان اور چین مل کر نوجوان نسلوں کو منشیات کے عفریت سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر چین کے صوبہ جیانگ شی کے نائب چیئرمین جن چنگ نے کہا کہ چین دہشت گردی اور منشیات کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کا دل سے اعتراف کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین نے دونوں ممالک کے مابین دوستی کے رشتوں اور باہمی تعلقات کو نئی قوت فراہم کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات