چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قطری وزیر اعظم،چیف آف اسٹاف، نیول چیف سے ملاقات
قطری نیول تنصیبات اور الجزیرہ میڈیا ہاؤس کا دورہ
بدھ 13 نومبر 2019 20:33
(جاری ہے)
معزز شخصیات نے مضبوط دو طرفہ دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور متنوع عسکری شعبوں میں باہمی روابط میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔
راس ابو عبود نیول بیس آمد پر کمانڈر قطر امیری نیول فورس میجر جنرل عبداللہ حسن الصُلیتی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیاملاقات کے دوران علاقائی سیکورٹی کے مسائل ، باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ معاملات بشمول دو طرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول اور مشترکہ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا ۔کراچی میں منعقدہ کثیرا لملکی میری ٹائم مشق امن 19- میں قطر ی بحری فورسز کی شرکت پر نیول چیف نے میجر جنرل عبداللہ حسن کا شکریہ ادا کیا۔ قطری نیول چیف نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی کے سلسے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور دو طرفہ مضبوط بحری اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ نیول چیف کو قطر ی نیول فورسز کے کردار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ نیول چیف نے میری ٹائم وار فیئرو تربیتی مرکز اور غانم بن محمد غانم اکیڈمی کا بھی دورہ کیا جہاںآمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ایڈمرل کو بحری تنصیبات کے دورے کے موقع پربریفنگز بھی دی گئیں۔ بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قطری میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میڈیا ہاؤس اور میڈیا کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔ قطر دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بر بریت، کشمیریوں کی حالتِ زاراور کشمیریوں کی حق وانصاف کی جدوجہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے بارے میں معزز شخصیات کو آگاہ کیا۔ نیول چیف کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.