قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں راوٴنڈ کا تیسرا روز مکمل
ناردرن کے نعمان علی کے 5 شکار، بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ ڈرا کی جانب گامزن
بدھ 13 نومبر 2019 19:26
(جاری ہے)
ادھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ بلوچستان کے 450 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم تاحال پہلی اننگز میں 195 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے عمر اکمل اور عثمان صلاح الدین نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عمر اکمل 78 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔عثمان صلاح الدین 74 اور ظفر گوہر 8 رنز بناکر یز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو سلمان بٹ 47رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ تاحال سنٹرل پنجاب کی جانب سے اننگز میں سب سے لمبی شراکت عمر اکمل اور عثمان صلاح الدین کے درمیان رہی دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 124 رنز جوڑے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخوا کے خلاف تاحال دوسری اننگز میں64 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ سدرن پنجاب کے 338 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ مڈل آرڈر بلے باز اشفاق احمد نے 143 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 1 چھکاشامل تھا۔ ریحان آفریدی اور ذوہیب خان کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 127 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ ریحان آفریدی 84 اور ذوہیب خان 63 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔ 79 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان پر 15 رنزبنالیے ہیں۔ میچ کے آخری روز سمیع اسلم 11 اور عمر صدیق 4 کے انفرادی اسکور سے کھیل کا آغاز کریں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت، نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.