کراچی، خرم شیر زمان اور شہزاد قریشی کا ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے سمندر کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا اعلان
بدھ 13 نومبر 2019 23:56
(جاری ہے)
ڈی ایچ اے کو چودہ ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ چار پانچ ملین گیلن پانی ملتا ہے،دس ملین گیلن کی ضرورت کو یہ منصوبہ پورا کرے گا۔ابتدائی طور پر پچاس لاکھ گیلن پانی اس منصوبے سے حاصل کیا جائے گا۔
سمندر کو پانی کو پلانٹ کے زریعے میٹھا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے میں تاخیر کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں،کے فور میں پمپنگ اسٹیشن نہیں تھے۔اس منصوبے کی تاخیر کا ذمہ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اربوں لگنے کے بعد بھی اب تک منصبوبہ کہیں نہیں پہنچا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے معاملات کو بہتر کرے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ادیبہ عارف حسن پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام کامیابی سے جاری ہے، پاکستانی معشیت بہتر سمت میں جا رہی ہے۔دیگر صوبے ترقی کر رہے ہیں مگر سندھ میں آج کتے کے کاٹنے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں روزانہ کے بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ایک خاتوں کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کو شرم آنے چاہیے کہتے ہیں وفاق کی وجہ سے کے فور تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایک کام بتائے جو اچھا کیا ہو بہت جلد احساس پروگرام کے تحت صحت کارڈ کا اجراح کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی پر راہ گامزن ہے مگر مولانا ملک کا بھلا نہیں چاہتے،اگر مولانا پلان بی کے تحت قانون ہاتھ میں لے گے تو ریاست کے پاس بھی پلان بی ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ڈیفنس کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس منصوبے کا اعلان کیا تھا،سندھ حکومت کا کام ہے کہ شہریوں کو پانی فراہم کرے،پانی کے مسائل حل نہ ہوئے تو اس پر جنگ کا خدشہ ہے،ڈھائی سال میں ہمارا وعدہ پورا ہوگا۔حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.