جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیگ سے منصورہ میں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات
ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں عالمی ، علاقائی اور خصوصاً کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جمعرات 14 نومبر 2019 00:04
(جاری ہے)
جرمن سفیر نے کہاکہ ہماری حکومت کی بھی کشمیر کے حالات پر گہری نظر ہے ۔
ہم کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے طلبہ ، نوجوانوں اور اقلیتوں کے وفد سے گفتگو اور سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف کی صحت پرنااہل حکومت نے سیاسی دھندا کیا ، خود ہی الجھائو کا شکار ہوگئی ہے ۔ میری رائے ہے کہ میاں نوازشریف کو علاج کے لیے باہر جانے سے انکار کردینا چاہیے ، زندگی موت حکومتوں کا نہیں اللہ تعالیٰ کا اختیار ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں ۔ جماعت اسلامی محب وطن اقلیتوں کو پاکستان کے بااعتماد شہری تسلیم کرتی ہے ۔ ہندوستان میں بابری مسجد مقدمہ کے فیصلہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہاں مسلمان دوسرے درجے کے شہری ہیں ۔جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم سے عیاں ہے کہ نریند ر مودی بھارت کے سیکولر چہرے کو بے نقاب کررہاہے ، انسانی حقوق کی انہیں کوئی پروا ہ نہیں ۔نریندر مودی خطہ میں امن ، خوشحالی اور استحکام کی بجائے صرف اور صرف اپنے سیاسی مقاصد کے تحت جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنے اور بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے ہدف پورے کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں مسلم اور اقلیتوں کا باہمی اتحاد و اعتماد دنیا کے لیے مثال بنائیں گے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ نااہل ، کرپٹ اور کھلنڈرے حکمرانوں کی وجہ سے ہر دور میں نوجوان نسل کو نظر انداز کیا گیاہے ۔ جماعت اسلامی طلبہ اور نوجوان نسل کو اسلامی ، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی اہم بنیاد سمجھتی ہے ۔ تعلیمی اور تحقیقی بجٹ میں اضافہ ، طلبہ کے جمہوری حقوق کی بحالی قومی ضرورت ہے ۔ یہ وقت ہے کہ طلبہ اور طالبات کو عزت دی جائے ۔ نوجوانوں پر اعتماد کیا جائے ، ہم نوجوانوں کی طاقت سے ملک بھر کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.