وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز کے مابین کنٹریٹ معاہدہ کی صرف تصدیق کرتا ہے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 14 نومبر 2019 14:54

وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز کے مابین کنٹریٹ معاہدہ کی صرف تصدیق کرتا ہے تاہم ڈائریکٹر جدہ نے مطلع کیا ہے کہ پاکستان ہائوس مکہ اور پاکستان ہائوس مدینہ نے مطلع کیاہے کہ پیشگی بکنگ پر پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران غلام مصطفی شاہ کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور عمرہ کا انضباط کار نہیں ہے۔ وزارت سلطنت سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز کے مابین کنٹریٹ معاہدہ کی صرف تصدیق کرتا ہے تاہم ڈائریکٹر جدہ نے مطلع کیا ہے کہ پیشگی بکنگ پر پابندی نہیں ہے۔ صرف عمرہ زائرین کے لئے ہوٹل کے کمروں کی ای بکنگ پر پابندی ہے۔