وزیراعلیٰ پنجاب کاڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

وزیراعلیٰ پنجاب کاڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے بچھڑنے کا دکھ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔