عوامی مفاد کے لئے قانون سازی کے حوالے سے ہم آہنگی سے ایوان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا، راجہ پرویز اشرف

جمعہ 15 نومبر 2019 13:29

عوامی مفاد کے لئے قانون سازی کے حوالے سے ہم آہنگی سے ایوان کی عزت و ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کے لئے قانون سازی کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا ہوگی تو ایوان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جن جن ارکان اور رہنمائوں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی عزت و توقیر پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی عزت و توقیر ہے۔ ہمیں عوام کے مفادات کے لئے قانون سازی کرنی چاہیے۔ حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کا آپس کا ایسا رشتہ ہے جو بہتر ہونا چاہیے۔ قانون سازی واپس لے کر حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے کر اپوزیشن نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ عوامی مفاد کے لئے قانون سازی کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا ہوگی تو ایوان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا۔