لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی گئی رقم واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 15 نومبر 2019 13:29

لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی گئی رقم واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اس ملک کو صرف سیاستدانوں نے ہی نہیں لوٹا بلکہ اور بھی لوگ ہیں جنہوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے‘ بیرون ملک جن جن لوگوں نے ملک کو لوٹ کر رقم منتقل کی ہے وہ رقم واپس لانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے 200 ارب ڈالر منتقل ہونے والے غیر ملکی اثاثوں کی واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایا کہ مبینہ طور پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے 27 اگست کو ٹاسک فورس قائم کی گئی۔

200 ارب ڈالر یا 300 ارب ڈالر ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔ پاکستان کو صرف سیاستدانوں نے نہیں لوٹا‘ باقی بھی جن جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کی رقم واپس لانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔