پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات قائم ہیں،
دونوں ملک معیشت کے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردکل کا اسلام آباد چیمبر کے وفد سے بات چیت میں اظہار خیال
جمعہ 15 نومبر 2019 17:21
(جاری ہے)
سفیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان معیشت کے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک اپنے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے پر توجہ دیں تاکہ مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ پاکستان اور ترکی کی تاجر برادری کے درمیان کاروباری روابط بہتر کرنے کی کوششوں میں چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کافی عرصے سے آزاد تجارت کا معاہدہ کرنے کے بارے میں گفت و شنید کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کے صدرطیب اردوگان کے آئندہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں جس سے دونوں کی باہمی تجارت میں کافی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر ترکی کے وفد کی پاکستان آنے کی تجویز کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں چیمبر ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور سابق صدر ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کے ای سی او ممالک اور سنٹرل ایشیاء کے ساتھ براہ راست ہوائی روابط نہیں ہیں جس سے ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ایئر لائن اگر ہفتے میں ایک بار پاکستان سے ان ممالک کی طرف اپنی پروازیں شروع کرے تو پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ تجارت و برآمدات کو بہتر کرنے میں کافی سہولت میسر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ چیمبر اس سلسلے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور ترکی کے درمیان نجی شعبوں کو قریب لانے اور ان کے درمیان براہ راست روابط قائم کرنے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ دونوں ممالک کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.