میونسپل کارپوریشن کے گندگی اٹھانے والے ٹریکٹر ٹرالیوں پر گندگی پر ترپال ڈالنے کا حکم جس پر عمل درآمد شروع

جمعہ 15 نومبر 2019 23:17

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء)میونسپل کارپوریشن کے گندگی اٹھانے والے ٹریکٹر ٹرالیوں پر گندگی پر ترپال ڈالنے کا حکم جس پر عمل درآمد شروع تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انو ر جپہ نے میونسپل کارپوریشن کے گندگی اٹھانے والے ٹریکٹر ٹرالی سے گندگی سڑکوں پر گرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آج میونسپل کارپوریشن کے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو حکم دیا کہ تمام گندگی کی ٹرالیوں پر ترپال ڈال کر تمام گندگی کو ان سے کور کرکے لے جایا جائے جس پر چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق نے گندگی اٹھانے والی سات ٹریکٹر ٹرالیوں پر ترپال ڈال دیے ہیں جبکہ ٹرالیوں کو پیچھے سے بند کر دیا ہے تاکہ گندگی سڑکوں پر نہ گرے عوام نے ڈپٹی کمشنر کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا