پاکستان انگلینڈ بلائنڈکرکٹ سیریز دبئی میں قومی ٹیم کی شاندار پر فارمنس

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو تیسرے بین الاقوامی T20میں 76رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:53

پاکستان انگلینڈ بلائنڈکرکٹ سیریز دبئی میں قومی ٹیم کی شاندار پر فارمنس
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ، اجمان میں کھیلے گئے تیسرے انٹرنیشنل ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو76رنز سے شکست دی۔قومی ٹیم کو 6میچوں کی سریز میں 3-0سے برتری حاصل ہوگئی ،تیسرے ٹی 20میں انگلینڈ کے کپتان اورایڈہوسیل نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کے اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ پہلی وکٹ کی شراکت میں نثار اور محمد اکرم نے 214رنزبنائے 68گیندوں پر 84رنز بنا ئے جبکہ محمد اکرم نی65گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست105رنز قومی ٹیم کے کھاتے میں جوڑ دیئے ،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا نے میں کامیابی حاصل کی مہمان ٹیم انگلینڈ کے لئے 228رنز کا ہدف پہاڑ ثابت ہوا اور ان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی 10ویں اوورز تک انگلینڈ کے 5کھلاڑی 64رنز پر پویلین جاچکے تھے ۔

(جاری ہے)

سیم مرے 16، ڈین فیلڈ 18، ناتھن فوائے 2، اینڈی پاورز 8، میتھیو ڈین 2، پیٹر بلائٹ 12، ناتھن جامسن 8 اور نونٹ بلیک 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈ ہوسل 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح انگلینڈ کی ٹیم 20اوورز میں 151رنز بنا سکی ،قومی ٹیم کے ساجد نواز اور فخر عباس نی2،2وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف6میچوں کیT20سریز میں 0-3کی برتری حاصل ہوگئی ۔میچ کے اختتام پر رمداہوٹل عجمان کے جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔

متعلقہ عنوان :