بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ،صوبے کو سر مایہ کاری کے لئے کھول دیا ہے ،جام کمال خان

صوبے میں سر مایہ کاری کے فروغ کی جامع پالیسی دی گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈوں آپریشن کی سہولت بھی ملے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:13

بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ،صوبے کو سر ..
کوئٹہ+کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ہم نے بلوچستان کو سر مایہ کاری کے لئے کھول دیا ہے اور بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال بناتے ہوئے صوبے میں سر مایہ کاری کے فروغ کی جامع پالیسی دی گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈوں آپریشن کی سہولت بھی ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے قونصل جنرل مشال محمد الانصاری سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا ایم ڈی بی بی آئی اینڈ ٹریڈ ذاہد سلیم اور ڈی جی بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بابر خان بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں 18 سے 20 نومبر تک بین الاقوامی لا ئیو سٹاک ایکسپو کا انعقاد بھی سرمایہ کاری کے فروغ کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے سیاحت اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایکسپو اور کا نفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سر ما یہ کاری کے مواقعوں اور امکانات سے آگاہی حاصل ہو گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے اور سر ما یہ کار اس کا بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں قطر کے قونصل جنرل نے بلوچستان میں سر مایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :