ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 نومبر 2019 17:43

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)  ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے آج میونسپل کارپوریشن کا اچانک دورہ کیا انہوں نے فنانس، پلاننگ بلڈنگ،نقشہ برانچ کے ساتھ ساتھ تمام برانچز کے مختلف دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا اور چند ملازمین کی غیر حاضری کے ساتھ ساتھ صفائی کے ناقص انتطامات پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ غیر حاضر افسران اور ملازمین کی رپورٹ طلب کی اور ان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ دفتری اوقات کار کی پابندی کی جائے جبکہ غیر حاضر ملازمین اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے اور نقشہ جات میرٹ پر جاری کرنے کے علاوہ عوامی خدمات میں بہتری لانے کے لیے کام کریں کیونکہ یہی ہمارا فرض ہے۔