ہزارہ موٹروے کے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کے افتتاح سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،اعظم خان سواتی

پیر 18 نومبر 2019 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے کے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کے افتتاح سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہزارہ کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔

(جاری ہے)

چین اقتصادی راہداری روٹ کے ساتھ صنعتی زون اور سافٹ ویئر سٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ہزارہ موٹروے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان مضبوط تعلقات اور دوستی کا نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہزارہ کا شمار پاکستان کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہو گا۔