خانیوال، شادی پر ہوائی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

منگل 19 نومبر 2019 17:11

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) تھانہ نواں شہر کبیر والا کی حدود جمال کے ترگڑ میں شادی پر ہوائی فائرنگ 14 سالہ لڑکا محسن سرگانہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل شہزاد نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور پولیس کو ملزم کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس تھانہ نواں شہر کبیروالا نے ملزم سجاد حسین کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔