Live Updates

دوحہ پہنچنے پر قطری امیر نے نواز شریف کو ریسیو کرنے کے لیے ذاتی چیف آف پروٹوکول کو طیارے میں بھیجا

سینئیر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 نومبر 2019 16:50

دوحہ پہنچنے پر قطری امیر نے نواز شریف کو ریسیو کرنے کے لیے ذاتی چیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے بتایا کہ دوحہ پہنچنے پر قطر کے امیر شیخ تمیم الثانی نے نواز شریف کو ریسیو کرنے اور انہیں طیارے کی ری فیولنگ اور طبی عملے کی تبدیلی کے دوران رائل ٹرمینل لاؤنج تک لانے کے لیے ذاتی چیف آف پروٹوکول کو بھجوایا۔
خیال رہے کہ قطر سے آنے والی ایئر ایمبولینس میں لاہور سے علاج کے لیے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

ان کے ہمراہ ان کے بھائی میاں شہباز شریف اور معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد ہیں۔ میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کے مطابق دوحہ میں ایئر ایمبولینس میں ری فیولنگ ہو گی، جبکہ فضائی اور طبی عملہ بھی تبدیل ہو گا، جس کے کچھ دیر بعد ایئر ایمبولینس لندن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر پاکستان سے روانہ ہو گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔ ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی۔ حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے اور وہ اس دفعہ صرف عدالت کے احکامات دیکھا کر ملک سے باہر جا سکیں گے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات