غیر قانونی ٹھیکے دینے اور کرپشن ، سپریم کورٹ نے چار ٹھیکیداروں کی 5 ،5لاکھ مچلکوں کے عیوض ضمانت دے دی

بدھ 20 نومبر 2019 15:55

غیر قانونی ٹھیکے دینے اور کرپشن ، سپریم کورٹ نے چار ٹھیکیداروں کی 5 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) سپریم کورٹ نے سکھر کے محکمہ زراعت میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکے دین اور اربوں روپے کی کرپشن معاملہ پر چار ٹھیکیداروں کی 5 ،5لاکھ مچلکوں کے عیوض ضمانت دے دی۔ بدھ کو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت سپریم کورٹ نے چار ٹھیکیداروں کی 5 ،5لاکھ مچلکوں کے عیوض ضمانت دے دی۔ملزمان ایاز سومرو،علی گل پہل،غلام نبی اور شیر محمد نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ہائیکورٹ سکھر بنچ نے ملزمان کے قوائد کے خلاف ٹھیکہ لینے کا ملزم قرار دیا تھا۔ہائیکورٹ کے فیصلے پر نیب نیملزمان کو شق تھا کہ نیب گرفتارکرسکتی ہے۔