عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں‘مریم اورنگزیب

سیاسی مخالفین کی تین نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے، اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا

بدھ 20 نومبر 2019 16:00

عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں‘مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں، قوم سے خطاب کر کے اپنے، بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب اپنے لئے تیسرا پاکستان اور دوسروں کے لئے نیا پاکستان آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا کتنے اثاثے اور جائیدادیں ہیں ٹویٹ کر کے پبلک کریں، دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب جواب دیں کہ بچوں اور بیگمات کے نام پر غیر ملکی بنک اکاونٹس کیوں ڈکلئیر نہیں کئے آپ خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر الزامات اور گالیوں کے پتھر پھینکتے رہے، 23 خفیہ بنک اکاونٹس کی تلاشی دیں، سیاسی مخالفین کی تین نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے، اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ خود چور نکلے، اب یہ حساب ہوگا۔