پی آئی اے نے ڈرائی لیز پر ایئر بس320طیارے حاصل کر لیا

دوسرا طیارہ 6دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا‘ ترجمان

جمعرات 21 نومبر 2019 13:05

پی آئی اے نے ڈرائی لیز پر ایئر بس320طیارے حاصل کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز میں بزنس پلان پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس320طیارے کی شمولیت کی گئی ہے ۔طیارہ استنبول سے کراچی پہنچ گیا جسے پی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ایئر بس 320طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا طیارہ 6دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔

پی آئی اے میں ایئر بس 320طیاروں کی تعداد12ہوگئی ۔پی آئی اے کا موجودہ فلیٹ33طیاروں پر مشتمل ہے ۔دسمبر میں مزید یک ایئر بس کی شمولیت سے فلیٹ کی تعداد 34ہوجائے گی ۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے 12بوئنگ777طیارے اڑان بھر رہے ہیں اورپی آئی اے کی تاریخ میں تمام جہاز آپریشنل ہیں۔پی آئی ای2020میں مزید 3طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :