عبد الرزاق دائود سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ، دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال

پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں،تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ایرانی سفیر

جمعرات 21 نومبر 2019 14:49

عبد الرزاق دائود سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ، دوطرفہ اور ..
اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سبکدوش ہونے والے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے الوادعی ملاقات کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستان میں خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ملاقات میں دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے کہاکہ ایران پاکستان کا اہم ہمسایہ دوست ملک ہے، اس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں،تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ سبکدوش ہونے والے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے مشیر تجارت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :