چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش

جمعرات 21 نومبر 2019 20:35

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش کر تے معاملہ منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کوبھیجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں ہوا جس میں اسلام آباد سے فیاض احمد انجم جندران ، ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ لبنیٰ سلیم پرویز اور بلوچستان سے غلام احمد قمرانی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشل جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

کمیشن نے تینوں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے اپنی سفارشات کی سمری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے، جہاں سے یہ سمری وزارت قانون کے توسط سے صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی جوان تعیناتیوں کی حتمی منظور دیں گے۔