Live Updates

مریم نواز کا شہباز شریف سے موازنہ درست نہیں

مریم نواز اپنے سیاسی کردار کی وجہ سے مقبول ہیں،پارٹی کا اگلی لیڈرشپ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ خواجہ آصف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 15:35

مریم نواز کا شہباز شریف سے موازنہ درست نہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) :پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بہت کم وقت میں سیاست میں اہم کردار ادا کیا تاہم شہباز شریف سے ان کا موازنہ کرنا درست نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کے نون لیگ کی نائب صدر ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نوازنے بھی سیاسی کردار نبھایا ہے، جس وجہ سے پارٹی میں ان کی مقبولیت ہے۔

پارٹی کی لیڈرشپ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان جیل نہیں جاتے پھر بھی سیاستدان بن جاتے ہیں۔خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز کو نون لیگ کی قیادت سونپ دینا زیادہ جلدی نہیں ہو جائے گا؟اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو شخص جیل جاتا ہے وہ سیاست دان بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز بھی ایک سال قید کاٹ چکی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شریف فیملی لندن میں موجود ہے۔خواہش ہے کہ مریم نواز بھی وہاں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں مریم نواز والد کے ساتھ رہیں لیکن وہ ابھی نہیں جا رہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے نوازشریف کے علاج کے لیے مریم نواز کی لندن میں موجودگی ضروری قرار دے دیا۔علی ڈار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف کی تمام میڈیکل ہسٹری معلوم ہے۔

نواز شریف کے بیٹے 20 سال سے ان کے ساتھ نہیں رہے۔علی ڈار نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔علی ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کو لندن آنے کی اجازت دینی چاہئیے۔جب کہ کئی صحافی بھی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خبر دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، جس پر مریم نواز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی باہر چلی جائیں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات