ناروے میں قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی کوشش ناکام بنانے والے نوجوان کو ترجمان پاک فوج کا سلیوٹ

اس قسم کے اسلام فوبیا واقعات صرف اور صرف شدت پسندی اور نفرت میں اضافے کا باعث بنیں گے، تمام مذاہب کا احترام لازم ہے، اسلام فوبیا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے: میجر جنرل آصف غفور کا ٹوئٹر پر بیان

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 نومبر 2019 23:39

ناروے میں قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی کوشش ناکام بنانے والے نوجوان کو ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) ناروے میں قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی کوشش ناکام بنانے والے نوجوان کو ترجمان پاک فوج کا سلیوٹ، میجر جنرل آصف غفور کا ٹوئٹر پر بیان، کہتے ہیں کہ اس قسم کے اسلام فوبیا واقعات صرف اور صرف شدت پسندی اور نفرت میں اضافے کا باعث بنیں گے، تمام مذاہب کا احترام لازم ہے، اسلام فوبیا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج کی جانب سے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ پر ناروے میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کیے جانے کے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیا گیا ہے:
میجر جنرل آصف غفور نے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی کوشش ناکام بنانے والے نوجوان کو سلیوٹ پیش کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات شدت پسندی اور نفرت میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اسلام فوبیا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ اسلام سمیت تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ واضح رہے کہ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں قرآن کی توہین کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ اسلام مخالف تنظیم (سیان)کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس میں قرآن کی شدید بے حرمتی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناروے میں احتجاج کے دوران ایک شخص قرآن پاک جلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم مسلم نوجوان نے ایمانی جذبے کے ساتھ اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔مسلم نوجوان کا جذبہ دیکھ کر قرآن پاک جلانے والا بدبخت شخص بھی ڈر گیا۔ناروے کی پولیس نے مسلم نوجوان کو موقع سے ہی حراست میں لے لیا۔موقع پر پر ناروے پولیس کی بڑی تعداد نے نوجوان کے اردگرد اپنا حصار بنا لیا۔سوشل میڈیا پر پر اس واقعے کی مذمت کی جاری ہے جبکہ مسلم نوجوان کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعے کی مکمل ویڈیو ملاحظہ کیجیے: