قومی انڈر 16 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (آج)سے ہوگا
ایونٹ کے میچز فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اعلیٰ سطحی کرکٹ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ہے، سینئر جنرل منیجر اکیڈمیزپی سی بی علی ضیاء
اتوار 24 نومبر 2019 15:00
(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم گروپ مرحلے میں 2،2میچز کھیلے گی۔دونوں گروپس کی ٹا پ ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
علی ضیاء ، سینئر جنرل منیجر اکیڈمیزپی سی بی نے کہاکہ 08-2007 میں ضلعی سطح سے شروع ہونے والا یہ انڈر 16 پروگرام اب پاکستان کرکٹ بورڈکے اکیڈمیز پروگرام کا مستقل حصہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شامل نوجوان کرکٹرز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی انڈر 19 ٹیم کے علاوہ سیکنڈ الیون اور فرسٹ الیون کرکٹ ٹیموں میں جگہ بناسکتے ہیں۔ علی ضیاء نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے بیشتر انڈر 19 کرکٹرز نے اپنی کرکٹ کا آغاز پی سی بی انڈر 16 پروگرام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی منظوری کے بعد جونیئر کی سطح پر انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل انڈر 19 مقابلوں میں 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک روزہ اور تین روزہ کرکٹ میچز میں شرکت کی تھی۔بلوچستان اسکواڈز میں عبدالوکیل، عادل احمد خان، ارباز خان، بشیر احمد، باسط علی، فیض اللہ، اکرام اللہ، خالد خان، محمد عزیر، محمد ناصر، محمد عثمان، نبیل احمد، سیف اللہ، شاہد علی اور یاسر حسین شامل ہیں ۔سنٹرل پنجاب میں افضل منظور، علی اسفند، علی زریز آصف، ارم نواز، آزان اویس، فہام الحق، ابرار افضل، محمد حسیب، محمد ابتسام، منیب واصف، موسیٰ عظیم، عبید شاہد، اسامہ زاہد، سمامہ ریاض اور ذوہیب خان جبکہ خیبرپختونخوا میں عامر خان، عباس علی، احتشام الحق، عرفات افسر، آصف تحسین، عظمت اللہ، حسیب خان، اسماعیل خان، محمد فاروق، محمد عرفان، محمد طاہر، محمد عمر،محمد ذوالکفل، شہاب الدین اور اسامہ عالم شامل ہیں ۔ناردرن میں عبدالباسط، عامر حسن، ارمان خان، اسیر مغل، اسد اللہ خان، عاطف خان، حماد رفیق، حسیب عمران، ارشاداحمد، محمد ابراہیم، رابیل احمد خان، سعد مسعود، شاہمیر علی، شمائل حسین اور سدیس الفت جبکہ سندھ میں علی حسن، عالیان محمود، آصف علی، اویس قرنی، حسن عاصم، حذیفہ احمد، کاشان فہیم، معاذ خرم، مرزا سعد بیگ، محمد میثم، محمد سکندر، شیان سعد، سید طحٰہ علی، عمر اعجاز اور وہاج ریاض شامل ہیں ۔سدرن پنجاب کے مطابق عبداللہ یاسین، آفتاب حیدر، عالمگیر، عالم زیب، علی حیدر، عرفات احمد، اسد عباس، بلال احمد، حریب معین، حسیب نظام، محمد شہزاد، محمد عمار، محمد بلال، شرجیل حسن اور ذوالکفل چشتی شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.