آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ ،ایف پی سی سی آئی کی چیف جسٹس کو مبارکباد

جمعرات 28 نومبر 2019 23:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی ، ایف پی سی سی آئی کے تمام عہدیداران ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و سابق چیف ایگز یکٹو TDAPایس ایم منیر ، افتخار علی ملک ، خالد تواب، زبیر طفیل اور دیگر نے چیف جسٹس پاکستان کے تا ریخی فیصلے پر جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جا وید با جو ہ کی مدد ملا زمت میں تو سیع کی گئی پر مبا رکباد پیش کی اور کہاکہ اس سے ملک میں جا ری غیر یقینی کی کیفیت دور ہو گی اور ملک تر قی کی راہ پر یکسوئی سے گا مز ن ہو گا ۔

انہو ں نے سپر یم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہو ئے کہاکہ اس سے مملکت کے تینو ں بنیا دی ستو ن یعنی عدلیہ ، انتظامیہ ، مقننہ ، ایگر یکٹو اور عد لیہ کو مز ید مضبو ط بنا نے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے سپر یم کو رٹ کو احسن طر یقے سے آئینی بحران ختم کر نے پر مبا رکبا د دی ۔ انہو ں نے چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل قمر جا وید با جو ہ کو مبا رکبا د دیتے ہو ئے کہاکہ اس سے پاکستا ن دشمن اعناصر کی سر کو بی اور ان کی سا ز شو ں کو کچلنے میں مدد ملے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ جنرل قمر جا وید با جوہ قوم کا ایک عظیم سپا ہی ہے جس نے ملک کی اندرو نی و بیر ونی سیکو رٹی و استحکام کے لیے بڑ ی محنت کی اور جس سے ملک معا شی طور پر بھی مستحکم ہو ا ۔

متعلقہ عنوان :