تمام پولیس افسران جن میں آر پی اوز ، سی سی پی اوزاورڈی پی اوز اپنے ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کی تعیناتیاں میرٹ اور قانون کے مطابق کریں اس میں کسی بھی سفارش کو عمل میں نہ لایا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 دسمبر 2019 18:57

تمام پولیس افسران جن میں آر پی اوز ، سی سی پی اوزاورڈی پی اوز اپنے ماتحت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تمام پولیس افسران جن میں آر پی اوز ، سی سی پی اوزاورڈی پی اوز اپنے ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کی تعیناتیاں میرٹ اور قانون کے مطابق کریں اس میں کسی بھی سفارش کو عمل میں نہ لایا جائے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حمادعابد نے آج پولیس لائن میں ہفتہ وار پولیس پریڈ کے موقع پر پولیس کے افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے ڈی پی او کو سلامی دی اور انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی طرف سے دئے گئے احکامات سنا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ تمام پولیس ملازمین اور افسران ایک ٹیم کا حصہ ہیں جن کا کام ضلع سے جرائم کا خاتمہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ،منشیات فروشی کا خاتمہ اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے علاوہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے انہوں نے کہا کہ ہر پولیس ملازم اور افسران کو ان کی اچھی کارکردگی پر شاباش ملے گی جبکہ اگر کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہوا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ ملازمین پر کڑی نظر رکھیں گے اور ہر کام قانون کے مطابق ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے ہر ضلع میں قانون کی حکمرانی ہو جس پر ہم نے بحیثیت ایک ٹیم مل کر عمل کرنا ہے جس کو ہم یقینی بنائیں گے۔