جلد آنے والی ایک پاکستانی فلم کی موسیقی ترتیب دونگا ، راحت فتح علی خان

طویل عرصے بعد آئندہ سال تک قوالیوں کا ایلبم کریں گے،قوالیوں سے دوری اور صرف فلمی گیت گائے جانے پر اپنے حوالے سے لوگوں میں غلط رائے پیدا ہونے پر گلوکار کا موقف

پیر 2 دسمبر 2019 22:40

جلد  آنے والی ایک پاکستانی فلم کی موسیقی ترتیب دونگا ، راحت فتح علی ..
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار اور قوال راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے بعد آئندہ سال تک قوالیوں کا ایلبم کریں گے۔کافی عرصے سے قوالیوں سے دوری اور صرف فلمی گیت گائے جانے پر اپنے حوالے سے لوگوں میں غلط رائے پیدا ہونے پر اب راحت فتح علی خان نے قوالیوں کو گانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ہی ایلبم بھی ریلیز کریں گے۔

راحت فتح علی خان نے سندھ کیدوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں پہلی بار میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی، جس میں ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں حیدر آباد میں کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرکے انتہائی اچھا لگا، کیوں کہ اس شہر سے ان کی منفرد وابستگی بھی ہے۔

(جاری ہے)

دوران گفتگو انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی اور انکشاف کیا کہ جلد ہی وہ آنے والی ایک پاکستانی فلم کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا چوں کہ وہ کافی عرصے سے فلموں کے لیے گیت گاتے آرہے ہیں، اس لیے لوگوں میں یہ تاثر بن چکا ہے کہ گلوکار صرف فلمی گانوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا تاثر تبدیل کرنے کے لیے بھی لازم ہے کہ اب وہ قوالیوں کی طرف واپس لوٹیں، اس لیے ا?ئندہ سال تک وہ قوالی کا ایلبم ریلیز کریں گے، جس پر اس وقت کام جاری ہے۔میوزک پر مزید بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی موسیقی بھارتی موسیقی سے کم ہے۔شہرت یافتہ گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگوں کو بھارتی فلموں کی موسیقی زیادہ پسند ہے اور ایسی موسیقی کو پسند کرنا ایک مختلف بات ہے۔

متعلقہ عنوان :