قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
ناردرن کے بلے بازوں کا ذمہ دارانہ کھیل جاری، سنٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق اور احمد شہزاد نے سنچریاں داغ دیں
پیر 2 دسمبر 2019 19:30
(جاری ہے)
دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز عبداللہ شفیق اور کپتان احمد شہزاد کی سنچریوں کی بدولت سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 339 رنزبنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر سلمان بٹ 24 کے مجموعی اسکور پرآوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم عبداللہ شفیق اور احمد شہزاد نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 179 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے 16 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 133 رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد شہزاد نے 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کے بعد عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے تو عثمان صلاح الدین اور کامران اکمل نے سنٹرل پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ کی کمان سنبھال لی۔ عثمان صلاح الدین 53 اور کامر ان اکمل 30 کے انفرادی اسکور کے ساتھ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔سدرن پنجاب کے فاسٹ باوٴلر راحت علی 2وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
ادھرایونٹ میں پانچویں پوزیشن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کیپہلے روز بلوچستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ کپتان عمران فرحت اور اکبرالرحمٰن کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت بلوچستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر 271 رنزبنالیے ہیں۔ اس سے قبل سندھ نے نوٹاس قانون کے تحت پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلوچستان کے اوپنرز عمران بٹ اور عظیم گھمن 8 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم مڈل آرڈر بلے بازوں عمران فرحت اور اکبرالرحمٰن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو دباوٴ سے نکالا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 263 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ عمران فرحت 137 اور اکبرالرحمٰن 121 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ سندھ کے سہیل خان اور میر حمزہ ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.