ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کرکٹ کے مداح

2005ء میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں موجود تھے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 دسمبر 2019 00:09

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کرکٹ کے مداح
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2019 ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ہر پاکستانی کے دل میں اتر چکے ہیں لیکن ان کے دل میں بھی پاکستان ہی بسا ہوا ہے۔ اس بات کاثبوت اس وقت ملا جب ایک صارف زعیم احسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2005 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ کی ایک تصویر شیئر کی تھی ، اس میں آصف غفور کو پلے کارڈ اٹھا کر سلمان بٹ کی جانب سے لگائے گئے چوکے پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

زعیم احسن نے جنرل آصف غفور سے سوال پوچھا کہ کیا تصویر میں نظر آنے والی شخصیت آپ ہی ہیں؟۔

زعیم کے سوال کاجواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ اس وقت میچ دیکھنے گئے تھے اور سٹیڈیم ہی میں موجود تھے اور یہ تصویر میں نظر آنے والی شخصیت وہی ہیں۔

(جاری ہے)

میجر جنرل آصف غفور نے واضع کیا کہ وہ اس وقت پاک فوج میں میجر کے عہدے پر فائز تھے اور 2005 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھنے گئے تھے۔ 2005 کے اس میچ کی ہائی لائٹس پر مبنی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، اس ویڈیو کے 01 منٹ 59 سیکنڈ پر سلمان بٹ کے لگائے گئے چوکے پر آپ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جو کہ اس وقت میجرکے عہدے پر فائز تھے کو چوکے کا پلے کارڈ لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔