ملک میں پولیو وائرس کے تین اور کیسز سامنے آگئے ،رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 94 ہوگئی

بدھ 4 دسمبر 2019 14:13

ملک میں پولیو وائرس کے تین اور کیسز سامنے آگئے ،رواں برس پولیو کیسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) ملک میں پولیو وائرس کے تین اور کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 94 ہوگئی۔

(جاری ہے)

سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 مزید کیسز سامنے آگئے،لکی مروت کے 4ماہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 18ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہیں پلوائے گئے۔

متعلقہ عنوان :