مظفرگڑھ، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجند تک قومی شاہراہ قاتل روڈ کی تعمیر موخر ہے، نوابزادہ بلال احمد

بدھ 4 دسمبر 2019 15:00

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنماء نوابزادہ بلال احمد خان نے پریس کلب خان گڑھ کے رکن، سماجی کارکن ملک زاہد سندیلہ کی طرف سے صحافیوں اور شہریوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجند تک قومی شاہراہ قاتل روڈ کی تعمیر موخر ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان سمیت ضلع کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کر کے اس مسئلے کو پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام معاملات ڈی پی او مظفرگڑھ کے نوٹس میں لائے گئے ہیں۔ میڈیا عوام کو حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی دے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء نوابزادہ عمران احمد خان نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہی. جبکہ خان گڑھ سمیت حلقہ این اے 184 کے مسائل حل ہونے چاہیئں، اس خطے میں میگا پراجیکیٹس کی ضرورت ہے۔ صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اراکین اسمبلی حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔