Live Updates

عمران خان خدمت کیلئے سیاست میںآئے ،وعدے پورے کرینگے ،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

انشاء اللہ ملک خوشحال ہو گا ،روزگار کی سہولیات ملیں گی اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی،معروف گلوکارکی گفتگو

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:59

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی خدمت کے لئے سیاست میں آئے ہیں اور قوم سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے ، انشاء اللہ ملک خوشحال ہو گا ،انہوں نے کہا کہ وہ تقریباً پچاس سال سے گلوکاری کے فن سے وابستہ ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرکے بھی نوجوان نسل کے خون کو گرمایا جس سے تحریک انصاف نوجوانوں میں مقبول ہوئی۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ عمران خان نے مختصر وقت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے منصوبے شروع کئے ہیں جن سے عوام کو روزگار کی سہولیات ملیں گی اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات