ڈی سی لاہور دانش افضال کا میاں میر ہسپتال اوربنیادی مرکزصحت جلو پنڈ کا دورہ

ہسپتال اور بنیادی مرکز صحت میں انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور ایم ایس ہسپتال بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ایم ایس میاں میر ہسپتال نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیااورڈی سی لاہور نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، ڈسپنسری کی چیکنگ کی گئی۔ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، سٹاک کو بھی چیک کیا اورڈینٹل وارڈ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال میں بیڈ شیٹس کو چیک کیااورہسپتال میں بیڈ شیٹس کو تبدیل کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے صورتحال اور انتظامیہ کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھیںاورمریضوں کو ادویات کی فراہمی بروقت یقینی بنائیں.۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے بنیادی مرکز صحت جلو پنڈ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، سی ای او ہیلتھ اور دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے بنیادی مرکز صحت میں ڈسپنسری، ایمرجنسی وارڈ اور دیگر وارڈز کو بھی چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے ادویات کی فراہمی اور سٹاک کو چیک کیااورہفتہ میں کتنے مریض طبی امداد کے لئے آتے ہیں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں بیڈ شیٹس کا جائزہ لیا، بیڈ شیٹس کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات کیے۔بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے صورتحال کا پوچھا۔مریضوں نے تسلی بخش جوابات دئیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے واش رومز کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کریںاورمریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :