پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امریکی کوچز

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:37

پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امریکی کوچز
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) امریکن کوچز کے وفد نے دیا اکیڈمی کا دورہ کیا اور بانی و صدر سعدیہ شیخ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ورکشاپ بھی منعقد کی گئی جس میں 8، 12 اور 16 سال کی عمر کے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کوچز نے پلیئرز کو فٹ بال گیم سے متعلق جدید و اہم تکنیک سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سعدیہ شیخ نے کوچز کو آگاہ کیا کہ دیا اکیڈمی عرصہ دراز سے فٹ بال کے فروغ کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کام کررہی ہے جس میں پسماندہ اضلاع تھر و دیگر علاقوں کو خاص فوکس کیا گیا ہے، ہم نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ میں بھرپور شرکت کرتے ہیں، حال ہی میں گوتھیا کپ چائنا میں بھی نمائندگی کی ہے، پلیئرز کو کوالیفائڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پر امریکن کوچز نے دیا اکیڈمی کی فٹ بال کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پلیئرز کو جدید تکنیک سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :