کراچی یونیورسٹی ، ایس ایم لاء کالج ، شہیدذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی اورتھمس اسکول آف لاء نے سیمی فائنلزکے لئے کولیفائی کرلیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ایس ایم لاء کالج نے پی آئی بی لاء کالج کو 85 رنز سے شکست دیدی ایس ایم لاء نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ۔ محمدعمران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر ایک چھکے 10 چوکوں کی مدد سی87 رنز اسکور کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

راہب نے 25 گیندوں 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز اسکور کیاجبکہ وقار نے 41 رنز دیکراورشہباز نے 23 رنز دیکرایک ایک کھلاڑی کا آوٹ کیا۔جواب میں پی آئی بی کالج 176 کے تاقب میں 91 رنزپر ہی پوری ٹیم پولین واپس لوٹ گئی اور کوئی بھی بٹسمین جم کر نہ کھیل سکاوقار نے دوچوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر17 رنز بنانے والے واحد کھلاڑی تھے۔ جبکہ قصرنے 7 رنز دیکرسیمع نی16 رنز دیکراور محمدعمران نے 25 رنز دیکر2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجبکہ اسکورر نجم، امپائرنگ کے فرائض نعیم امین اورمحمدزکی نے سرانجام دی ۔

متعلقہ عنوان :