سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا تین بلوں اور مجوزہ ترامیم پر بحث کیلئے کوئٹہ میں عوامی سماعت کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے تین بلوں اور مجوزہ ترامیم پر بحث کیلئے کوئٹہ میں عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 1، 51، 59، 106، 175، 198 پر بحث کی گئی۔ آرٹیکل 218 جس میں نئے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام، بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51 اور آرٹیکل 106، بچوں کی ملازمت کی عمر 14 سے بڑھا کر 16 کرنے کیلئے آئین کے آرٹیکل 11 پر بحث کی گئی۔