پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کمنٹنس کے زیر اہتمام پاکستان کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا

کلچرل نائٹ پروگرام کا باقاعدہ اغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 دسمبر 2019 00:33

پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کمنٹنس کے زیر اہتمام پاکستان کلچرل نائٹ ..
کیمنٹس (رپورٹ مطیع اللہ، اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین05دسمبر2019 ء) پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کمنٹنس کے زیر اہتمام پاکستان کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیاکلچرل نائٹ پروگرام کا باقاعدہ اغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا پی ایس اے اسٹوڈنٹ رہنما رامز حسن نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے پی ایس اے کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کئے انہوں کہاکہ اج ہم پاکستان کلچرل نائٹ اور پاکستانی ثقافت کو اپنے ہم کلاس یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ سمیت دیگر اسٹاپ کو پاکستان کے پر امن و ماحول سمیت دنیاکے نقشے میں اپنا مقام بنانے والے ملک کی اہمیت وثقافت دیکھا کر اپنے ملک کے نام کو روشن کرینگے انہوں تمام اساتذہ پاکستانی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس سمیت قریب واجوار تمام طلبہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا قبل ازیں پاکستان کے قومی ترانے کے موقع پر میں یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت شرکاء نے احتراماً کھڑے ہوئے بعد ازیں کمنٹنس یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس رہنماوں نے کہا کہ پاکستان طلبہ کو ہم پاکستان کے سفیر کے نظر سے دیکھتے ھے کافی محنتی اسٹوڈنٹس ہیں ہم اج پاکستان کے ثقافت دیکھے گے انہوں نے پی ایس اے کو بہترین پروگرام منقعدکرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کے تقریبات دوسرے تہذیبوں کو دیکھنے کا موقع ملتاھے انہوں نے کہاکہ کمنٹنس میں متعدد ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ھے ہر ایک الگ تہذیب و ثقافت ھے اس طرح کے تقریبات سے اپس میں ہم اہنگی ملتی ھے اور تہزیب وثقافت کو فروغ ملتاھے اس موقع پر پاکستان کے ثقافت اور تاریخ پر ویٍڈیو پیش کی گی اوت پنجاب. بلوچستان، سندھ اور کے پی کے ثقافت کو وہاں کے مشہور کھانے. لباس اور درامدات و برامدات سمیت صوبوں شناختی لباس میں ملبوس طلبہ وطالبات نے ثقافتی میوزک پر شو پیش کیاچاروں صوبوں کے مشہور گانوں پر رقص کیا گیا طالبعلم رہنما پی ایس اے کیمنٹس صدرافراسیاب ظفر نے کہا کہ ہم پاکستانی اسٹوڈنٹس جرمنی میں پروموٹر سفیر کی حیثیت رکھتے ھےجرمنی کے شہری پاکستان اسٹوڈنٹس کو پاکستان کے سفیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارے کردار کو دیکھ کر ہی وہ پاکستان کے لیے اپنا نقطہ نظر بنائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ھے انہوں نے تقریب میں شریک بیرونی ممالک کے شرکاء کو پاکستان میں موجود سیاحتی مقامات و ثقافت کو قریب سے دیکھنے کی دعوت دی انہوں نے کہا پاکستان ایک ابھرتا ھوا ستارہ کی مانند ھے دنیا کے نقشے پر جلد اپنا ایک سیاحتی مقام پا لینگے کلچرل نائٹ میں طالبعلموں نے مختلف ڈبلیو پیش کئے اور مختلف قومی گانوں پر کلچرل نائٹ کی رونق دھمال میں بدل گئی پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کمنٹنس کے رہنمادیگر رہنماوں نے بتایا کہ پی ایس اے کمنٹنس میں گزشتہ کچھ عرصے سے فعال ہیں ہم۔

(جاری ہے)

نئے انے والے طلبہ کی رہنمائی کرتے ھے تاکہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کی رہائشی مسائل سے لیکر ہر قسم کی مدد کی۔جاسکے اس موقع پر پی ایس اے صدر افرسیاب ظفر نے کہا کہ پاکستان کے پازیٹو کوششوں کو لوگو کو دیکھا سکھے تاکہ پاکستان کا امیج بہترین ھوسکے کلچرل نائٹ میں پاکستان کے مختلف زبانوں کے گانے سنائے گئے صوبوں کی یکجہتی اور ثقافت پر ٹیبلو پیش کئے گئے تقریب میں موجود یورنیورسٹی کے اساتزہ اور اسٹاپ سمیت، یورپین، ریشین، ترکش، انڈین، بنگالی اور نارتھ امریکن اور افریقین ممالک کےطلبہ نے بھر پور شرکت کی اور پی ایس اے کے کاوشوں کو سراہا تقریب میں یورپین طالبات نے پاکستانی ثقافتی لباس کو زیب تن کرکے کیٹ واک کیا اور شرکاء سے داد وصول کی اس مو قع پر شرکاء کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تقریب میں کمنٹنس سمیت گردو نواح میں قائم جرمن یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستان و ساوتھ ایشین اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔