بٹگرام میں پولیو مہم کے دوران 96 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:56

بٹگرام میں پولیو مہم کے دوران 96 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ..
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) بٹگرام میں پولیو مہم کے دوران 96 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشوں سے پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ بٹگرام میں 32 ریفیوزل کیسز سامنے آئے تھے، ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی کاوشوں سے ریفیوزل کیسز زیرو ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پولیو مہم کے دوران 96 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے، جو ہدف تھا اسے مکمل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تورغر اور شانگلہ میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع بٹگرام رسک پر تھا کیونکہ ان اضلاع کی عوام کی آمدورفت ضلع بٹگرام میں ہے تاہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور جدوجہد اور لگن سے پولیو مہم میں حصہ لیا، اب تک کوئی کیس بٹگرام میں رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ مستقبل میں ہمارے بچے اس بیماری سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :