چکدرہ چترال روڈ کا منصوبہ تین سیکشنز پر مشتمل ہے‘سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وزارت مواصلات

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وزارت مواصلات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چکدرہ چترال روڈ کا منصوبہ تین سیکشنز پر مشتمل ہے‘ کلکاٹک چترال 48 کلومیٹر کے مفصل ڈیزائن کے لئے مشاورتی خدمات کے حصول کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد منصوبے پر کام کا آغاز ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کو وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سڑک کے سیکشن چکدرہ تیمرگرہ اور اخاگرام دیر کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے۔

کوریا کے ایگزم بنک کی رضامندی کے بعد مفصل ڈیزائن کے لئے ٹھیکے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ این ایچ اے نے سول ورک کے لئے ٹینڈر دینے کا عمل شروع کیا مگر سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈ کی عدم دستیابی کے باعث یہ منصوبہ روک دیا گیا۔