دنیا کے مختلف بڑے ممالک میں ایک لاکھ 47 ہزار 604 پاکستانی طالبعلم زیر تعلیم ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعداد وشمار پیش

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:33

دنیا کے مختلف بڑے ممالک میں ایک لاکھ 47 ہزار 604 پاکستانی طالبعلم زیر ..
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) دنیا کے مختلف بڑے ممالک میں ایک لاکھ 47ہزار 604 پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی تعداد 19 لاکھ 90 ہزار جبکہ 25 ہزار 707 طالب علم رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں سولہ لاکھ تارکین وطن جبکہ 40 ہزار طالب علم ہیں۔ برطانیہ میں گیارہ لاکھ 75 ہزار تارکین وطن جبکہ 25 سے 30 ہزار طالب علم رہائش پذیر ہیں۔ امریکہ میں 15 لاکھ پاکستانی تارکین وطن جبکہ 6 ہزار طالب علم جبکہ کینیڈا میں 3 لاکھ 50 ہزار پاکستانی تارکین وطن جبکہ تین ہزار 700 پاکستانی طالب علم رہائش پذیر ہیں۔ چین میں 28 ہزار 23 جبکہ آسٹریلیا میں 14 ہزار 174 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔