قراقرم یونیورسٹی میں "پاکستان میں قیام امن کے لیے نوجوانوں کا کردار پیغا م پاکستان کی روشنی میں "کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
جمعہ 6 دسمبر 2019 22:36
(جاری ہے)
تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں قراقرم یونیورسٹی سینئر منیجمنٹ اسٹاف سمیت پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ر ستم خان ڈپٹی ڈائریکٹر، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادسمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شریک تھے۔
تربیتی ورکشاپ اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اشتراک سے منعقد کی ہے۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسنز ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق اور رستم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد افتتاحی تقریب میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پیغام پاکستا ن کی روشنی میں قیام امن کے لیے نوجوانوں کا کردار کے عنوان پر منعقد دوروزہ ورکشاپ کو اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے طلبا کو ورکشاپ کی اہمیت کو جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دلچسپی کے ساتھ سنے پر زور دیااور افتتاحی تقریب میں شریک معزز مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ اس سے قبل کے ریسورس پرسنز نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مثالی امن کے قیام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن پر بات چیت کر تے ہوئے خیالات کا اختلاف ممکن ہے۔مگر ان اختلافات کو امن کے راستہ میں رکاؤٹ پیدا ہونے نہیں دینا ہے۔ انہوں نے شرکاء کے سامنے پیغام پاکستان کا قومی بیانیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے ہمارے نوجوانوں کو ملک کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے تربیت دینے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے میں ہم ان کو مثبت مقاصد کے لئے کیوں نہ استعمال کریں۔ ہمارا نوجوان متحرک ہے اور پوری دنیا میں ان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ دو روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ صلاحیتوں سے بھرپور ہمارے نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی کے لیے استعمال میں لائیں تاکہ پیغام پاکستان کے مخالف افراد کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑے۔ انہوں نے درخواست کی کہ سوشل میڈیا علم پھیلانے کا ذریعہ ہے لہذا سوشل میڈیا پر علم،محبت اور بھائی چارگی کو بانٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔ تاکہ مثبت اثر پڑے اور جو ہمیں کامیابی کی طرف لے جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.