سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ
5 وزارتوں کے ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:38
(جاری ہے)
ان پانچ وزارتوں کے افسران اور ملازمین مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔
دیگر وزاتوں کے مقابلے میں ان وزاروں کو وقت بھی زیادہ دینا پڑتا ہے۔اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان وزارتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سمری بھی وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی ہے۔سمری میں وزیراعظم عمران خان سے سفارش کی گئی ہے کہ ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کیا جائے۔اتنے زیادہ اضافے کا مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ان وزارتوں میں ملازمین بہت زیادہ وقت دیتے ہیں۔اس کے علاوہ 20سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کہ تجویز دی گئی ہے۔سمری کے منظور ہونے کے بعد یکم جنوری سے ملازمین کو ریلیف ملنا شروع ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کے لیے بھی حکومت نے کچھ سفارشات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔جس میں وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں جن کی پنشن بہت کم ہے تو اس میں بھی اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ دیگر ملازمین کے لیے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کے حساب سے ایک فارمولا تیار کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.