معروف اسٹیج اداکارہ صوفیہ بٹ سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل چھین لیا گیا

ڈرامے کے اختتام پر باہرنکلی تونامعلوم افرادگن پوائنٹ پر قیمتی موبائل چھین کررفوچکرہوگئے،اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:56

معروف اسٹیج اداکارہ صوفیہ بٹ سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل چھین لیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان شوبزانڈسٹری ٹی وی،فلم اوراسٹیج کی نامورڈانسرصوفیہ بٹ سے نامعلوم افرادنے گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل چھین لیا،تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوفیہ بٹ نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب مقامی تھیٹرسے اپنے اسٹیج ڈرامے کے اختتام پر جب گھرجانے کے لئے باہرنکلی تونامعلوم افرادنے مجھے روک لیا اورگن پوائنٹ پر مجھ سے قیمتی موبائل چھین کررفوچکرہوگئے،اداکارہ صوفیہ بٹ نے بتایا کہ ہم فنکارلوگ ہیں محنت سے اپنا کام کرتے ہیں جس کے عوض ہمیں معاوضہ دیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ موبائل کے چھن جانے کا اتنا دکھ نہیں ہے دکھ توصرف اس بات کا ہے کہ اس موبائل میں میرا قیمتی ڈیٹا ،فیملی ،دوست احباب،فنکاروں کے پرسنل موبائل نمبرزموجودہیں۔

جن کے چھن جانے کا مجھے بہت دکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :