نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا،

جعلی بنک اکائونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:19

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نو دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کیا ہے جہاں ان سے جعلی بنک اکائونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 22 نومبر کو نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون کو کراچی سے گرفتار کر لیا تھا۔اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ اعجاز ہارون پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔