بھارت، اترپردیش میں ریپ کیس کی پیروی کرنے والی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

اتوار 8 دسمبر 2019 00:03

بھارت، اترپردیش میں ریپ کیس کی پیروی کرنے والی خاتون کو زندہ جلا دیا ..
اترپردیش۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) بھارت میں عورتوں پر زمین تنگ ہونے لگی، اترپردیش میں ریپ کیس کی پیروی کرنے والی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا، زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملزموں نے دو روز قبل اینائو میں سندپور گائوں میں اس وقت مقتولہ پر حملہ کیا تھا جب وہ رائے بریلی کی ایک عدالت میں ریپ کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے جا رہی تھی کہ راستے میں پانچ ملزموں نے اسے اغوا کر کے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ زندہ جلا دیا جس سے اس کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے دہلی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکی۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی ملاول نے مرکزی اور اترپردیش حکومتوں سے ملزمان کو ایک ماہ کے اندر پھانسیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔